7

بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ائریکٹڑ جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹڑ جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہوئیں
جبکہ دو بچوں سمیت 26 معصوم شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون گرایا گیا، کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا، آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

We will decide the time and place to Indian aggression: Pakistan Army spokesperson

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں