کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی اسرائیل کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے میدان میں آگئیں۔
حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے، غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹس کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حماس بےدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل کررہا ہے۔