ایبٹ آباد :پرائمری سکول جھنگی کھوجہ کی لاکھوں روپے مالیتی سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے کی کوشش ،بااثرافراد نے تعمیر کے لئے عمارتی سامان بھی پھینک دیا ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے بارہا نشاندہی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی بے حسی ،6مرلہ اراضی پر قبضہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تھانہ میرپور کی حدود جھنگی کھوجہ میں پرائمری سکول کی سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے کے لئے بااثر افراد نے عمارتی سامان پھینک دیا ہے ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے روکنے کی کوشش پر متعدد مرتبہ اساتذہ اور بچوں کو بھی مار پیٹ کی گئی ہے۔اس حوالہ سے قبضہ کرنے والوں نے لاکھوں روپے مالیتی اراضی پر تعمیر کے لئے عمارتی سامان پتھر وغیرہ بھی پھینک دیئے ہیں ۔جس پر سکول انتظامیہ نے تحریری طور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے سرکاری اراضی کو واہگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔سکول انتظامیہ کے مطابق مذکورہ افراد نے قبل ازیں مذکورہ اراضی کو فروخت کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔جس کے خلاف سکول انتظامیہ نے مزاحمت کی جس پر انہیں مار پیٹ اور حراساں کی گئی ہے۔
