ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن و سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کی قیادت میں ڈی آئی جی ہزارہ میر اویس نیاز سے ملاقات کی جس میں سیکریٹری ضلعی سکواش ایسوسی ایشن سید ابرار شاہ سینئر نائب صدر راشد جاوید نائب صدر امان اللہ اعوان پروفیسر ناصر محمود سعد شوکت حسین اور دیگر نے شرکت کی وفد نے ایبٹ آباد میں سکواش کے کھیل کے مساٗل اور فروغ کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نےاپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ ایونٹ منعقد کئے جائیں تاکہ ہزارہ بھر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع مل سکیں انہوں نے مزید کہا کہ سکواش کے علاوہ دیگر میجر کھیلوں فٹبال ہاکی کرکٹ اور انڈور گیمز کے فروغ کے لئے بھی مثبت اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے لئے انکا ہر ممکن تعاون بھی شامل ہوگا طارق محمود نے ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کو سکواش ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی بنبنے کو کہا ججو کہ انوں نے قبول کر لیا اور ضلعی سکواش ایسوسی ایشن نے ڈی آئی گی ہزارہ کو سرپرست اعلی سکواش ایسوسی ایشن بنا لیا جس پر تمام اراکین نے خوشی کا ا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ سکواش کے زیادہ سے زیادہ ایونٹ مقرر کئے جائیں گے
