
ہزارہ کے تین اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث تعلیمی ادارے ڈیڑھ ہفتہ بند رہنے کے کل کھل رہے ہیں ۔ حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے تحت سکولوں میں صرف پچاس فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ اساتذہ کورونا ویکسین کے بغیر تدریسی عمل جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔ اس ضمن میں جملہ اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ حکومت نے مذکورہ اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند کیے تھے