11

نو تعینات ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ سمینہ الطاف کے اعزاز میں متحدہ اساتذہ محاذ اور آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کی طرف پریس کلب میں استقبالیہ

: نو تعینات ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ سمینہ الطاف کے اعزاز میں متحدہ اساتذہ محاذ اور آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کی طرف پریس کلب میں استقبالیہ دیا گیا جس آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن چیئرمین ریاض خان متحدہ محاذ کے صدر عبدالمناف خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد دلشاد بیگم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ ریحانہ یاسمین کے علاوہ محکمہ تعلیم زنانہ و مردانہ کے آفیسرز، اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میڈم ثمینہ الطاف کو ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہزارہ کی خوش نصیبی ہے کہ ایبٹ آباد کی بیٹی نے جو مقام حاصل کیا یہ سب کے لئے فخر کی بات ہے امید ہے وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پورئے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کریں گی DEO خواتین دلشاد بیگم نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ بہت اچھے اور پڑھے لکھے ہیں میڈیم سمینہ الطاف کے اس عہدہ پر آنے سے امید ہے کہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں موجود کلاس فور کی محرومیوں کا اضالہ بھی کری کی اس موقع پر DEO خواتین مانسہرہ ریحانہ یاسمین نے کہا کہ ہم سب کو فخر ہے کہ ہماری سر زمین سے ایک اور دختر کو اللہ نے عزت دی اور یہ سب ان کی محنت اور جانفشانی سے اپنے کام کے ساتھ جڑا رہنا اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ عزت حاصل کرنا بہت ہی بڑی بات ہےاس موقع پر مطالبہ کیا کہ Sst کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سے بھی قرارداد منظور ہو چکی ہے لیکن ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوا آپ ہمارئے اس معاملے پر ہمیں میٹنگ کا ٹائم دیا جائے اس موقع پر سمینہ الطاف نے کہا کہ آج اپنے سیکرٹریز کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ جب تک کسی ٹیچر کے خلاف انکوائیری مکمل نہ ہو جائے ان کی تنخواہ بند نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جو خواتین ٹیچرز بہت عرصہ سے پروموشن کے انتظار میں ہیں ان کے حوالے سے تمام معملات حل کر کے ان کی پروموشن جلد اذ جلد کی جائے گی انہوں نے کہا کلاس 4 کہنا مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا کیوں کہ یہ سپورٹنگ سٹاف ہیں ان کے بغیر ادارئے کا چلنا ناممکن ہے ان کے مثائل کو سب سے پہلے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے کہ تمام پس ماندہ علاقوں کے استاذہ کے مثائل بہت گمبیر ہیں لیکن ان کے لئے ایک جامع حکمت عملی کو اپناتے ہوئے فوری حل کیا جارہا ہے ٹیچرز کی ٹریننگ بھی فوری طور پر شروع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کا میڈیا بہت سپوٹننگ ہے آپ کی اچھی باتوں پر داد اور آپ کی غلطیوں کی نشان دہی بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ استاد ہی کسی معاشرئے کو بنانے اور بگاڑنے میں سب سے بڑا کردار ادا کرتے ہیں مجھے امید ہے اب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پورئے صوبے میں سب ملکر تعلیمی انقلاب لائیں گے میں آج آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے ہمیشہ میری مدد کی میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں

Reception Director Education KP Samina Altaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304