صوبہ ہزارہ کاز کے لیے ’موومنٹ فار صوبہ ہزارہ‘ کے نام سے نئی جماعت قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ زرگل خان ہوں گے۔ اس کا باقاعدہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ میڈیا کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موومنٹ فار صوبہ ہزارہ کے دیگر عہدیداروں میں چیف آرگنائزر اعجاز خان درانی، چیف کوآرڈنیٹر ابرار سعید سواتی، جنرل سیکرٹری امجد زمان، وائس چیئرمین (ایبٹ آباد) سردار شیر بہادر، وائس چیئرمین (مانسہرہ) سردار سلیم،وائس چیئرمین (ہری پور) راجہ ناصر جھنگ،وائس چیئرمین(کوہستان) عبد الستار خان، وائس چیئرمین (تورغر) جہانزیب خان بسی خیل،وائس چیئرمین (لوئر کوہستان) گل زادہ خان، وائس چیئرمین (کولئی پالس) علی گوہر خان، وائس چیئرمین بٹگرام(بخت نواز خان)، سیکرٹری اطلاعات سجاد بگڑا، سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر قاری راشد محمود، چیف آرگنائزر یوتھ ونگ منصور عباسی،چیف آرگنائزر وومن ونگ فرح سلطان، وائس چیئرمین (لندن) امجد خان تنولی،وائس چیئرمین (امریکا) مرتضیٰ اعوان اوروائس چیئرمین (کویت) شمشاد احمد خان شامل ہیں۔
