ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) قومی خواتین ہینڈ بال چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گئی باقائدہ افتتاح سیکریٹری ہائر ایجوکیشن داءودخا ن نے کیا جبکہ انکے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ۔ محمد جان ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود سیکریٹری ٹو گورنر کے پی ادریس صدر کے پی ہینڈ بال بحر کرم خان نائب صدر کے پی ہینڈ بال نور زادہ سیکریٹری کے پی ہینڈ بال محمد عارف صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن حاجی شفیق آر ایس او ہزارہ مصور خان ڈی ای او وسیم فضل اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ابتدائی روز کھیلے گئے میچز میں پنجاب نے پولیس کو تیرہ ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ مین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کے پی کے کو اکتیس تین سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں آرمی نے اے جے کے کو ستائیس صفر سے شکست دی جبکہ چوتھے میچ میں دفاعی چمپئن واپڈا نے گلگت بلتستان کو اٹھائیس ایک سے شکست دی اس میچ میں ٹیکنیکل آفیشلز قاری ضیاء راشد محمد اکرم مرزا سلطان محمود محمد انجم دلشاد محمد عمیر طارق دلشاد ابو زر محمد عمیر طارق نوازساہی تھے آج مزید چار میچز کھیلے جائینگے۔
