عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حکومتی ملکیتی اداروں کی اصلاحات آگے بڑھانے سمیت پالیسی فریم ورک کے تحت چلانا ہے۔
اپنے اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے جولائی 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا اور پاکستان نے قرض پروگرام کے اہداف کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور قرض پروگرام کے بعد پاکستان معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچ رہی ہے، توقع ہے کہ مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہو کر 20 فیصد ہو جائے گی۔
IMF loan