مانسہرہ : گورنمٹ گرلز پرائمری سکول کچھی خاکی مانسہرہ میں سکول کی چھت کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے. ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کی نااہلی کی وجہ سے کسی بھی وقت سکول کی چھت منہدم ہو سکتی ہے. اس امر کے باعث بچوں کو پورا دن گرمی میں سکول کے صحن میں بٹھایا جاتا ہے جس کے باعث حاضری % 50 ہے. طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کی تعلیم کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بہت متاثر ہوئی ہے اور اب سکول انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نادر شاہی حکم جاری کیا ہے کہ بچوں کو ہفتے میں تین دن سکول بھیجیں. والدین نے ڈپیٹی کمشنر اور کمشنر ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی تعمیر نو کے لیے ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کراکے دیرینہ بچوں کو نئی عمارت فراہم کی جائے تاکہ دیرینہ مسئلہ حل ہو.
