ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم دسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
ایف آر پی ہزارہ کے کپتان عاصم خان نے ٹاس جیت کر ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آبادکی ٹیم کو بیٹینگ کی دعوت دی۔ دسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اورز میں 133 سکور بنائے، جواب میں ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم نے 9.5 اورز می131سکور بنائے، آخری بال پہ ایف آر پی کو ایک بال پر 3 سکور چائیے تھے ، باؤلر کا سامنا کرتے ہوئے اعجاز تنولی نے آخری بال پر چوکا لگا کر ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد کی ٹیم کو ٹورنمنٹ سے باہر کرتے ہوئے ایف آر پی کو فائنل میں پہنچا دیا۔ پولیس گالا کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل ایف آر پی مورخہ 2020-09-16 کو کھیلے گی
