323

شجرکاری مہم کا انعقاد، 3 لاکھ پودے لگانے کا ہدف

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹائیگر فورس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شملہ ہل شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور03 لاکھ پودوں کا حدف پورا کرنے کے لیے شجرکاری میں حصہ لیا۔

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بمقام شملہ ہل کیا گیا جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی اوراپنے حصے کا پودا لگایا۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، وزیر خوراک قلندر خان لودھی، کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، علی خان جدون ایم این اے، سیکرٹری ہیلتھ سید امتیازحسین شاہ اوردیگراعلی عہدے داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے مہمانوں کو شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ کے دوران03 لاکھ احداف کے سلسلے میں اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور دیگر مہمان گرامی نے شملہ ہل پراپنے اپنے حصے کے درختوں کی شجر کاری کی اوردعا مانگی۔ آج کی اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ، تمام ضلعی افسران، محکمہ زراعت، واسا، ٹی ایم اے اور محکمہ جنگلات نے مل کرتقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور شجر کاری میں حصہ لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہےکہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پوداضرور لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304