کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر ہم سب کا ہے اس کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہے ایبٹ آباد شہر خو بصورت بنا نے میں ہم سب نے ملکر کلیدی کردار ادا کر نا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں واسا اور خیبرپختونخواہ سٹی ایمرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کہا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال،اے ڈی سی ایبٹ آباد جبریل رضا،ڈی او واسا ریحان یوسف،فوکل پرسن کے پی واسا محسن شہزاد،ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات،اسسٹنٹ منجیر واسا رضا حسین،ایس ای پی ایچ ای شہزاد محمود،ڈی ٹی پی ایم یو کے پی سیپ میان ایم شکیل،آر ای پی ایم سیپ سعد افسر،آر ای پی ایم سیپ محمد شعیب،شہری اتحاد کے صدر ایڈووکیٹ کامران قریشی، معین قریشی، سجاد خان جدون جنرل سیکرٹری آل تاجر اتحاد ایبٹ آباد ملک سجاد اور دیگر بھی متعلقہ افسران مو جود تھے۔ ملک سجاد نے ایبٹ آبادشہر کے متعلق اپنی خدشات فورم کے سامنے رکھے۔ کمشنر ہزارہ نے کے پی سیپ کے افسران، ٹی ایم او اور سی ای او واسا کو ہدایات جاری کی کہ شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھتے ہو ئے کام صاف اور شفاف طریقے سے سرانجام دیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر ہزارہ نے کے پی سیپ پراجیکٹ کے افسرن کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ خود ان پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے اور اگر کسی کام میں کمی پائی گئی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے واسا اور ٹی ایم اوکو ہدایت کی کہ پانی کے بلوں کے واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ واسا اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو ہدایات جاری کی کہ وہ شہر کی صفائی کا بہترین بندوبست کریں اور سٹریٹ لا ئٹس کی بحالی، بند نالیوں کو کھولنے کے فوری طور پر عملی اقدامات کیے جا ئیں اور اپنی کار کر دگی کوبہتر بنائے۔ کمشنر ہزارہ نے تاجروں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی ایبٹ آباد شہر کو صاف ستھرا رکھیں اور بالخصوص بازار کو صاف رکھنے کے حوالے سے باقاعدہ عوام کے لئے ایک اگاہی مہم چلا ئیں۔ کمشنر ہزارہ نے تمام افسران کی کارکرگی کو سہرایا اور ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے سب اپنا کلیدی کردار ادا کریں تمام شرکاء کو کہا کہ وہ اپنے کام کو صاف و شفاف طریقے اور ایمانداری سے سرانجام دیں
Commissioner Hazara