اداکار دانش تیمور کے نجی چینل سے نشر ہونے والے میزبان گیم شو میں ایک ٹیم میں شامل معصوم سی ربیکا نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی ہیں۔
ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔
ربیکا آج کل نہ صرف گیم شو میں آرہی ہیں بلکہ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہوری ہیں۔