291

ٹی ٹونٹی ٹرافی 2021 جیتنے پر ایبٹ آباد کرکٹ آف بلائنڈ کے اعزاز میں تقریب

ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی 2021 جیتنے پر جلال بابا آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی،وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی انوار الحسن گیلانی،سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی آمنہ سردار ،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی طارق محمود ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن سردار محمد سرور ،آصف محمود جدون ،سماجی شخصیت سردار زوق،سابق تحصیل کونسلر نعیم اعوان صراف ،کرکٹ ٹیم کے محمد بلال ، پروفیسر شمس ،محمد تجمل اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کراچی میں نیشنل بنک پاکستان کے زیر اہتمام ٹی ٹوینٹی میچ میں چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلانات کئے ،وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی انوار الحسن گیلانی کا کہنا تھا محرومی کا مقابلہ کرتے ہوئے بلائنڈ کرکٹ کلب نے چمپیئن بن کے ایبٹ آباد اور ہزارہ کانام روشن کیا ہے،یونیورسٹی آف ہری پور میں جتنی حد تک ممکن ہوا خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور بنا سفارش کے میرٹ پر ہوگی،یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں نام کمایا ہے دنیا میں ٹاپ سائنٹسٹ میں یونیورسٹی کے پانچ شامل ہیں،یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے نئے شعبوں کی بنیاد رکھی ہے،انہوں نے بلائنڈ افراد کی سماجی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ٹیم کی کامیابی پر نقد انعام کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کو انعامات اور مہمانوں کو شیلڈ بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304