11

توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر

ندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کیمشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج پر انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔


لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شرپسند گرفتار

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے عہدیدار ہمیش فاکنر نے برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی کمیونیٹیز سے پاک بھارت کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پارلیمنٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا دیرینہ مؤقف ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعے کو ہائی کمیشن کے باہر پرتشدد اور بے ہنگم احتجاج کیا گیا، جس میں برطانوی ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان شامل تھے، جو پاکستان مخالف اور مسلم مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

Britain will ensure the security of the Pakistan High Commission

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں