ہوشیار! آج یکم اپریل ہے۔ کسی بھی قسم کی خبر ملنے پر اس کی تحقیق کریں، لوگ آپ کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔ آج ’اپریل فول ڈے‘ منانے والے آپ کوجھوٹی خبریں دے سکتے ہیں۔ آپ نے خود بھی اس بیہودہ روایت سے بچنا ہے اور دوسروں کو بھی ترغیب دینا ہے۔ یاد رہے کہ کسی کو جھوٹی خبر دینا نا خوشگوار واقعات رونما ہونے کا سبب بن سکتا ہے اور بعض اوقات اس طرح کی حرکت قیمتی انسانی جان تک لے سکتی ہے۔ یہ پیغام دوسروں تک پھیلائیے اور بھلائی کے عمل میں حصہ لیجیے۔
