198

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ کا آغاز

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے 9 یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کیا ان کے ہمراہ ایچ ای سی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹریس ما ہ نور ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ سمیع اﷲ مروت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور یونیورسٹی محمد سلیم ، ڈائریکٹر یس سپورٹس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ سمین ،شہاب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ پشاور یونیورسٹی میں تین روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روزشہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور نے لاہو ر یونیورسٹی کو چھ چار سے شکست دی ، سپیئر یونیورسٹی لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کو چھ کے مقابلے دس گول سے شکست دیدی ،ملتان یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو چھ صفر سے شکست دی ، لاہور کالج فار ویمن نے پشاور یونیورسٹی کو چھ دو سے شکست دیدی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پول اے میں لاہور کالج فارویمن ، سوگودھا یونیورسٹی ، سپییئر یونیورسٹی لاہور،پشاور یونیورسٹی ، پول بی میں یونیورسٹی آف پنجاب ، ملتان یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور شامل ہیں ، چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304