3

ایبٹ آباد عاطف جدون ایڈوکیٹ کے دلائل کے بعد نعیم گل قتل کیس کا فیصلہ آ گیا ملزمان کو سزا سنا دی گئی

ایبٹ آباد:نعیم گل قتل کیس کا فیصلہ: عاطف علی جدون ایڈوکیٹ کے دلائل۔ جرم ثابت ہونے پر وقاص خان کو سزائے موت جبکہ عباس خان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سلطانپور حویلیاں کے رہائشی نعیم گل اور وقاص خان اور عباس خان کے مابین درخت کاٹنے پر سال 2020ء میں جرگہ ہوا تھا۔ ملزمان ایک ماہ بعد جرگہ سے انکاری ہو گئے اور انہوں نے رنجش شروع کردی۔ سال 2021ء میں نعیم گل اپنے بیٹے شہریار گل، بھائی شہزاد گل اور بھتیجا طفیل انس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ طاق میں بیٹھے ملزمان عباس خان اور وقاص خان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں نعیم گل گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ اس کیس کا مقدمہ تھانہ حویلیاں میں درج کیا گیا۔ کیس کی سماعت مکمل اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر وقاص خان کو سزائے موت جبکہ عباس خان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ مقتول نعیم گل کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل عاطف علی جدون نے مقدمے کی پیروی کی۔

See insights and ads

Boost post

Like

Comment

Share

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304