365

ایبٹ آباد: پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑے کے بعد میٹرک کے تین طلبا خوفزدہ، سکول سے غائب ہوگئے

ایبٹ آباد: پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑے کے بعد گرفتاری کے خوف سے میٹرک کے تین کم سن طلبا سکول سے غائب ہوگئے ۔ تین دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا ۔ والدین نے ڈی پی او کو تحریری درخواست دے دی ۔ ملکپورہ، منگل درہ اور سلہڈ کے رہائشیوں سجاد حسین شاہ، ملک حق نواز اور محمد عامر نے ڈی پی او کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے ذیشان علی شاہ، محمد عمر اور سبحان اشرف گورنمنٹ نمبر 2 ایبٹ کے طلبا ہیں جن کا اسی سکول کے طالب علم حسنین سے جھگڑا ہوا ۔ درخواست گزاران کے مطابق جھگڑے کے بعد حسنین نے اپنے والد ریاض، جو کہ پولیس ملازم ہے، کو بلالیا اور طلبا سے پرنسپل آفس میں تفتیش کی جاتی رہی ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی تفتیش کے بعد ذیشان علی شاہ، محمد عمر اور سبحان اشرف خوفزدہ ہوگئے اور سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے کے بجائے کہیں اور چلے گئے تاہم تین دن گزرنے کے باوجود وہ گھر نہیں آئے جس پر ان کے والدین شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ پولیس ملازم ریاض کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ متاثرین کے مطابق ان کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا اور دیگر اعلی حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچوں کے بارے میں علم ہو تو موبائل نمبر 03165517772 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304