ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ،
تھانہ نواں شہر پولیس کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ملزم چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ،
نواں شہر پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران عمران عرف بلا سکنہ کھڑیاں جو پولیس کو منشیات فروشی ، ڈکیتی ، کار لفٹنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ، پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری
ابتدائی طور پر ملزم کے قبضے سے گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود الیاسی مسجد سے چوری شدہ گاڑی مہران اور ملزم کے قبضے سے پستول تیس بور معہ کارتوس برآمد کر لیا گیا ۔
On the instructions of District Police Chief, Abbottabad, Umar Tufail, Abbottabad police crack down on criminal elements.