306

ایبٹ آباد: اقبال خان جدون میموریل فٹبال ٹورنامنٹ علی خان کی ٹیم نے جیت لیا

حاجی اقبال خان جدون میموریل فٹبال ٹورنامنٹ بانڈہ لمبامیں اختتام پذیرہوگیافائنل میچ میں علی خان کلب نے گلگت بلتستان کوشکست دی فائنل میچ میں شائقین کاہجوم اورعمائدین علاقہ کی بھرپورشرکت تفصیلات کے مطابق سابق سیاسی وسماجی رہنماوبانڈہ جات کی جانی پہچانی شخصیت حاجی اقبال خان جدون مرحوم کی یادمیں قن کے فرزندسابق ناظم ایازخان جدون نے حاجی اقبال خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقادکروایاجس میں مختلف اضلاع کی 31 ٹیموں نے حصہ لیااورگذشتہ روزفائنل میچ گلگت بلتستان اورعلی خان کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیاجس میں دلچسپ مقابلے کے بعدعلی خان کی ٹیم نے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی میچ کے مہمان خصوصی سیاسی وسماجی رہنماممتازکاروباری شخصیت سعدخان جدون تھے گراؤنڈ پہنچنے پرمیزبان ایازخان جدون کی زیرنگرانی ان کاشانداراستقبال کیاگیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم ایازخان جدون نے کہاکہ جہاں کھیلوں کے میدان آبادہوں وہاں منشیات کی لعنت نہیں ہوتی آجکل کے دورمیں انتہائی خطرناک قسم کے نشے مارکیٹ میں آچکے ہیں جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے اس وقت والدین پرذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں والدین کوچاہیے کہ وہ بچوں کوکھیلوں کی جانب راغب کریں اورمنشیات کے خلاف جہادکریں ٹورنامنٹ کے انعقادکامقصدبھی یہ ہی تھاکہ نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے دوررکھاجاسکے اورکھیلوں کی جانب لےکرآئیں انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کے اقدامات جاری رکھیں گے مہمان خصوصی سعدخان نے بھی اس موقع پرہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے منشیات کے خاتمے اورکھیلوں کے فروغ پرزوردیااس موقع پرمختلف شخصیات کوشیلڈبھی دی گئیں تقریب میں سابق نائب ناظمین جہانگیرخان عبدالوحیدخان جدون اورعلاقہ عمائدین عادل خان جدون ضیافت خان جدون شرافت خان درویش خان جدون ودیگرنے بڑی تعدادمیں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304