478

ایوبیہ: برطانوی دور کی تاریخی سرنگ سیاحوں کے لیے کھول دی گئی

ایوبیہ میں برطانوی دورحکومت کی تعمیر کردہ سرنگ تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سرنگ مؤثر دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کچرے میں دفن ہوگئی تھی جسے موسمیاتی تبدیلی کے محکمے نے دو ہفتے قبل بحال کیا۔ تاریخی موٹو ٹنل 1891ء میں ایوبیہ، خیرا گلی اور مری کے درمیان تعمیر کی گئی تھی۔ یہ سرنگ 129 سال پرانی ہے جس کی لمبائی240 فٹ، چوڑائی 4 فٹ جبکہ اونچائی 6 فٹ ہے۔بتایا گیا ہے کہ برطانوی دور کی یہ سرنگ مری کو درپیش پانی کے مسئلے کے حل کے لیے بنائی گئی تھی۔سرنگ کے اندر پائپ بھی ہیں جن کے ذریعے مری کو ڈونگا گلی سے پانی کی ترسیل کی جاتی تھی۔علاوہ ازیں اطراف میں ٹریکس تعمیر کیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ ایک عرصے سے قابل استعمال نہ ہونے سے سرنگ مٹی اور کچر ے سے بھر چکی تھی جس کی بحالی کے لیے خطیر فنڈ بروئے کار لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے جس کا واضح ثبوت ایوبیہ سرنگ کی بحالی ہے۔ اس تاریخی سرنگ کے افتتاح کے بعد ملک بھر سے سیاح ایوبیہ کا رخ کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ایوبیہ اور ملحقہ علاقوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/urducom1/abbottnews.pk/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304